Skip to main content

لیپ نے خطے کے معروف اے آئی ایونٹ ڈیپ فیسٹ کے
ساتھ اشتراک کار کیا ہے.

کیا آپ ایسے سفر پر روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں جو آپ کے مستقبل کو نئی صورت دے گا؟ دنیا میں سب سے زیادہ حاضری کے حامل ٹیکنالوجی ایونٹ لیپ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

تاریخ: 4-7 مارچ 2024 ,مقام: ریاض، سعودی عرب

1000+
سے زائد بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش کنندگان
172,000+
چار دنوں میں سے زائد حاضری
1,000+
سے زائد تجربہ کار مقررین

لیپ میں کیوں شرکت کی جائے

لیپ دنیا کا سب سے زیادہ حاضری کا حامل ٹیکنالوجی ایونٹ ہے۔ ہم دنیا بھر سے 172,000 سے زائد با بصیرت افراد، پُر مغز رہنماؤں، اور ماہرین کو باہم جڑنے، کھوجنے اور حوصلہ افزائی کے لیے اکٹھا کرتے ہیں۔

اپنے پاس کو مفت میں محفوظ کرنے اور لیپ میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کے اس ناقابل یقین موقع سے محروم نہ ہوں۔ لیپ کے ایونٹ کا مواد انگریزی میں ہے۔ 

Image
card-img
ٹیکنالوجی کی سرحدوں کو دریافت کریں

ٹیکنالوجی کی جدید دنیا میں غوطہ زن ہوں۔ لیپ مباحث، ورکشاپس، اور نمائشوں کا ایک چنیدہ انتخاب پیش کرتا ہے جو آپ کو مختلف صنعتوں میں تازہ ترین رجحانات، اختراعات اور کامیابیوں سے روشناس کرائے گا۔

Image
card-img
بین الاقوامی ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کے ساتھ منسلک ہوں

تکنیکی شائقین، ماہرین اور اختراع کاروں کی بین الاقوامی کمیونٹی سے جڑ جائیں۔ شراکت داری قائم کریں، تبادلہ خیالات کریں، اور عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ہاتھ ملائیں۔

Image
card-img
اپنے ہنر کو مزید تقویت دیں

عملی تجربہ سے مزین ورکشاپس اور باہمی گفتگو کی نشستوں کے ذریعے اپنے ہنر کو بہتر بنائیں۔ چاہے آپ کوڈنگ کے ماہر ہوں یا ایک متجسس نو آموز فرد، لیپ سیکھنے کے ایسے تجربات پیش کرتا ہے جو مہارت کے تمام درجات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔

Image
card-img
ہزاروں تجربہ کار مقررین سے سنیں

ان ذہنوں کی فکر انگیز باتوں سے متاثر ہوں جو ٹیکنالوجی کی نئے سرے سے وضاحت کر رہے ہیں۔ ہماری دنیا کو تشکیل دینے والی قوتوں کے متعلق بصیرت حاصل کریں اور اس مستقبل کی وہ جھلک دیکھیں جو ہمارا منتظر ہے۔

Image
card-img
اختراعی نمائشوں کو کھوجیں

 جدت آمیز پروٹو ٹائپس، ٹیکنالوجیز، اور پراجیکٹس کا مشاہدہ کریں جو  منظرنامے کو بدل رہے ہیں۔ اپنے آپ کو باہمی گفت و شنید کی حامل نمائشوں میں مگن کریں جو آنے والے کل کی ٹیکنالوجی کی ممکنہ صلاحیت کو ظاہر کرتی ہوں۔

Image
card-img
اپنے خیالات کو پروان چڑھائیں

لیپ جدت طرازی کی افزائش گاہ ہے۔ ساتھی شرکاء کے ساتھ تعاون کریں،  تخلیقی سوچ کے ذریعے مسائل حل کریں، اور نئے پراجیکٹس کو شعلہ فگن کریں جو صنعتوں کو تشکیل دے سکیں۔

Image
card-img
ایک ناقابل فراموش تجربہ حاصل کریں

مستقبل کی ٹیکنالوجی کے مظاہر سے لے کر ثقافتی تجربات تک، لیپ ایک عمیق مہم جوئی ہے جو آپ کے ذہن اور حواس کو مشغول رکھتی ہے۔ مشغول ہوں، کھوج لگائیں، اور تبدیل ہو کر ابھریں۔

بعض نمایاں مقررین سے آشنا ہوں جو گزشتہ دو برسوں میں لیپ میں ہمارے ساتھ شامل ہو چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی طرف راغب ہونے والے فٹ بالرز اور ملٹی ملین ڈالر پورٹ فولیوز کے حامل سرمایہ کاروں سے لے کر، لیپ میں ہماری نسل کے بعض سرکردہ ٹیکنالوجی ماہرین شامل ہو چکے ہیں:

تعریفیں

"جب میں یہاں پہنچی، تو میں اس متعلق کیا کہہ سکتی ہوں... مزے دار۔ ایک انتہائی خوبصورت ٹیکنالوجی کانفرنس میں جس چیز کی میں توقع کر سکتی تھا اس کا ہر رنگ یہاں ہے اور کچھ اضافی۔ مجھے درحقیقت ایسا لگتا ہے جیسے میں کسی حد تک مستقبل میں ہوں۔ اور مجھے یہاں رہنا بہت پسند ہے۔ مجھے یہاں سعودی عرب میں موجود ہونا اچھا لگ رہا ہے۔"

کیسی کوزیرکوف

چیف ڈیسیژن سائنٹسٹ، گوگل 

"میں دنیا بھر میں بہت سی کانفرنسوں اور کنونشنز میں گیا ہوں، اور یہاں واقعی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس کا اپنا ہی الگ معیار ہے۔"

اسٹیون بارٹلیٹ

بانی، سوشل چین

"یہ پُر جوش ہے۔ ہر جگہ انٹرپرینیورز موجود ہیں۔ میں یہ دیکھ کر بہت پُر جوش ہوں کہ کیا دلچسپ اختراعات ہو رہی ہیں۔"

ٹم ڈریپر

بانی، ڈریپر ایسوسی ایٹس اور ہاٹ میل، ٹیسلا، اسکائپ کے ابتدائی سرمایہ کار۔

آئیے رابطے
میں رہتے ہیں

لیپ کی طرف سے پیش کردہ خصوصی پیشکشوں، معلومات، مقررین کے اعلانات، پروگرام کی ریلیز، خصوصی تقریبات سے متعلق آگاہی اور بہت کچھ دیگر کے متعلق سب سے پہلے جاننے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کے لیے اندرج کرائیں!